سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی سابق صدر آصف زرداری کے ہمراہ تربت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں،تربت میں پارٹی کنونشن میں سابق نگراں وزیرداخلہ سرفرا بگٹی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں، سرفراز بگٹی کے بعد چند اور اہم سیاست دان بھی بلوچستان سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور لاہور کی قیادت کو ملاقات کے لئے طلب کر لیا۔
Load/Hide Comments


