خواتین نے ووٹ کا صحیح استعمال کیا تو بلوچستان میں انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا، کلثوم نیاز

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے الیکشن شیڈول کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام اضلاع کی خواتین سیکرٹریز کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ خواتین عہدے دار ووٹ سے متعلق خواتین کی آگاہی اور رہنمائی کریں اور ان کو بتادیں کہ ان کا ووٹ بھی مردوں کے برابر ہے اور وہ تبدیلی میں میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں خواتین نے ووٹ کا درست استعمال کیا تو بلوچستان میں سیاسی انقلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے کہا کہ ملکی سطح کی بڑی پارٹیاں ایک بار پھر جھوٹے دعووں کا سہارا لے کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے بلوچستان کی یاترا کررہی ہیں اور الیکشن کے بعد حسب سابق وہ بلوچستان کو بھول جائیں کے کیونکہ انہیں صرف الیکشن اور اپنی مشکل میں بلوچستان یاد آتاہے،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور انہیں مردوں کے برابر سمجھتی ہے سماج میں تبدیلی ،حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے نیشنل پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو خواتین گھروں سے نکلیں اور آری کے نشان پر ٹھپہ لگا کر بلوچستان کو مزید تباہی سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں