دستوں نے تحریک عدم اعتماد لائی ، عزت سے اقتدار چھوڑ دیا ، نواب زہری
گوادر (این این آئی) سندھی اور پنجابی مزدوروں کو مارنے سے آپ کو آزادی نہیں ملے گی،ذولفقار علی بھٹو نے چاروں صوبوں کی سیاست کی ہے، میرے اپنے ہی دوستوں نے میرے خلاف عدم اعتماد لایا تھا تو میں نے کرسی کو لات مار کر عزت سے اقتدار سے الگ ہوگیا تھا،یہاں چند لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ہمیں ‘آشیرباد’ حاصل ہے ہم ایک سیٹ جیت کر بھی بلوچستان میں حکومت کرینگے ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ بھائی چارہ کی سیاست کی ہے، کیچ کی سرزمین سے پنو جو وفا کے فقید المثال ہیں اگر پی پی پی کو موقع ملا تو کیچ کے لوگوں سے وہی مثالی وفا نبھائیں گے جو پنو نے نبھایا تھا، انہوں نے کہا کہ چند لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ انہیں کہیں سے آشیر باد حاصل ہے کہ وہ ایک سیٹ جیت کر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بننے کے کواب دیکھ رہے ہیں جو انکی خام خیالی ہے، دوسری جانب چند قوم پرست بلوچستان کو ازاد کرنے کے چکر میں ہیں ایک بھائی لندن میں بیھٹا ہے اور دوسرا پارلیمنٹ کے مراعات کے مزے لوٹ رہا ہے، انہوں نے کہا مجھ سے پہلے جو قوم پرست وزیر اعلیٰ تھے انکے جانے سے گوادر اور تربت کے عوام نے شکرانے ادا کئے، انہوں نے کہا سندھی اور پنجابی مزدوروں کو مارنے سے آپ کو آذادی نہیں ملے گی،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور ذولفقار علی بھٹو نے چاروں صوبوں کی سیاست کی ہے۔


