نوکنڈی کے شہریوں کو زاہدان تک 15 روزہ راہداری دی جائے، عوامی حلقے
نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی کے شہریوں کو پندرہ روزہ رہداری نظام کے تحت قریبی ہمسایہ ملک ایران کے شہر زاہدان تک اپنے عزیز و رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے اجازت نامہ دیئے جائیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کے شہریوں کو پندرہ روزہ راہداری کے تحت ایران جانے کی جازت دی جاتی تھی لیکن 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایران نے راہداری نظام کو معطل کرکے بند کردیا تھا جس سے یہاں کے لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلئے مشکلات سے دو چار ہونا پڑا انہوں نے کہا کہ اب چونکہ راہداری نظام کو ایک دفعہ پھر بحال کیا گیا لیکن اسے صرف سرحدی علاقوں تک محدود کیا گیا ہے جس سے نوکنڈی کے شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جوکہ یہاں کے لوگوں کیساتھ مکمل ناانصافی ہے کیونکہ دو طرفہ آبادیوں میں رشتہ داری اور گہرے قریبی تعلقات ہے عوامی حلقوں نے کور کمانڈر ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی کے شہریوں کو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلئے ایران جانے کیلئے پندرہ روزہ راہدری نظام میں شامل کرکے مشکلات میں کمی لائی جائے۔


