امیر کویت شیخ مشعل الصباح نے منصب کا حلف اٹھا لیا
کویت سٹی(صباح نیوز)کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔کویت کی خبر رساںایجنسی کے مطابق امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے 17ویں امیر ہیں۔سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 27دسمبر 1940کو پیدا ہوئے۔ وہ سابق امیر کویت شیخ احمد الجابر الصباح کے 7 ویں صاحبزادے ہیں۔ انہیں 7اکتوبر 2020کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا تھا۔
Load/Hide Comments


