علی محمد کی ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی۔علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے، اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں