کسی پارٹی میں لوٹا بن کر نہیں گیا بلکہ اپنی جماعت بنا لی، پرویز خٹک

چیف الیکشن کمیشن کو کوئی نہیں ہٹا رہا، چیزیں بدلنے کا انتظار کر رہے ہیں، ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں کسی ادارے سے تصادم نہیں، لیڈر ورکرز کو تہذیب سکھاتا ہے باپ بھی بچوں کو گالیاں نہیں سکھاتا، بانی پی ٹی آئی اپنے غرور میں تھا اور غرور اللہ کو پسند نہیں، لوکل ایڈجسٹمنٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں، ذاتی طور پر مداخلت کا حامی نہیں ہوں، پی ٹی آئی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرچکا ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے جس کی اکثریت ہو گی وہ آگے آئے گا، چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹرین پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں لوٹا بن کر نہیں گیا بلکہ اپنی جماعت بنائی ہے،چیف الیکشن کمیشن کو کوئی نہیں ہٹا رہا۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمن پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا قومی موومنٹ کے صدر اکبرخان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی ہے،۔نصیر خان وزیر کی شمولیت پر ان کا شکر گزار ہوں، جنوبی وزیرستان اس وقت کافی مصیبتوں میں گھرا ہے۔کاغذات نامزدگی کا ابھی وقت ہے، وقت کا انتظار کررہے ہیں ابھی چیزیں بدل رہی ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ لوکل ایڈجسٹمنٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں، ذاتی طور پر مداخلت کا حامی نہیں ہوں، پی ٹی آئی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرچکا ہے۔تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے جس کی اکثریت ہو گی وہ آگے آئے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مجھ سے زیادہ کوئی قریب نہیں تھا، نہ نیا پاکستان بنا نہ ترقی ہوئی پی ٹی آئی میں صرف انتشار ہی انتشار ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہم ملک کی ترقی کیلیے آئے ہیں انتشار کیلیے نہیں لیکن ان کا ایک ہی ایجنڈا تھا ملک میں انتشار آئے۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں کسی ادارے سے تصادم نہیں، لیڈر ورکرز کو تہذیب سکھاتا ہے باپ بھی بچوں کو گالیاں نہیں سکھاتا، بانی پی ٹی آئی اپنے غرور میں تھا اور غرور اللہ کو پسند نہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا اپنا منشور ہے پھر کس طرح یہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کا منشور کچھ، پیپلز پارٹی کا کچھ اور اور اے این پی کا کچھ اور ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مجرموں کے خلاف کھڑا ہوں اور خاموش نہیں رہوں گا، انہی مجرموں نے پاکستان کو 75 سال لوٹا اب قوم جاگ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں