بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد تشویشناک، پاکستان عالمی قوانین کا احترام کریں، یورپی سفیر

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں قائم یورپین یونین کے سفیر رینا کوئنک نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل “ایکس” پر لکھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ مظاہرین کے ساتھ رویہ ایک تشویشناک عمل ہے۔ یورپی سفیر نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی اور سیاسی عمل کی عالمی شہری حقوق کی قانون میں ضمانت دے دی گئی اور پاکستان بھی اس میں فریق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قانون کا احترام کرتے ہوئے شہریوں کو اپنے سیاسی عمل کرنے کا موقع فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں