چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز” آڈورے میجک سٹی ” کے تجرباتی سفر کا آغاز
بیجنگ (صباح نیوز)چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز آڈورے میجک سٹی نے تجرباتی سفر آغاز کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیو ہیکل مسافر بحری جہاز نے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم اور تجرباتی سفر کے لئے مختلف ممالک سے مدعو کئے گئے مسافروں کے ہمراہ شنگھائی سے لنگر اٹھا لیا ہے۔ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز آج (منگل کو) بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا۔توقع ہے کہ جہاز تجارتی سفر سے پہلے ایک اور تجرباتی سفر کرے گا۔واضح رہے کہ کروز جہاز چین کی شپ یارڈ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کروز کی لمبائی 323 میٹر اور وزن ایک لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے۔ کروز 5 ہزار 246 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments


