بلاول یا اعتزازکو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد سابق وزیراعظم مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں،(ن) لیگکے ناراض رہنماؤں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی اور جو ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں، انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات، پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے۔ نوازشریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں، وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے۔ شاہد خٰاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن میں (ن) لیگ کی جماعت ہی بول رہی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف بولتی ہیں نہ عوام کے حق میں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں۔