پوٹن یوکرین کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں،مغربی میڈیا

ماسکو(آئی این پی) روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ روس کے جنگی مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، مغربی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پیوٹن معاہدہ کرنے اور جنگ بندی کے لیے تیار ہیں،نیو یارک ٹائمز کے مطابق روسی صدر نے اعلی فوجی حکام کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اس قدر محصور ہو چکا ہے کہ حملہ آور روسی افواج جو چاہیں کر رہی ہیں جو کچھ ہمارا ہے ہم اسے نہیں چھوڑیں گے اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مذاکرات کرنے دیں لیکن دوسری طرف بیک ڈور چینلز پر پیوٹن ایک مختلف پیغام بھیج رہے تھے کہ وہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں