ایران کیخلاف جنگ عشروں جاری رہے گی، علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کو چکانا پڑے گی، ترک خفیہ سروس
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دراصل ایک ایسی علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی۔ سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ ایران جنگ سے خطے میں تقسیم گہری ہونے کا خدشہ ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کو چکانا پڑےگی، جنگ شروع کرنیوالے لبنان، شام، فلسطین اور دیگرعلاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک پر حملہ ناقابل قبول ہے مگریہ بھی نہ بھولیں کہ جنگ شروع کس نے کی۔ ابراہیم قالن کا کہنا تھا ترکیے اس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کرےگا، ایران کے خلاف جون میں 12 روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لیے حالات جانچنے کی خاطر تھی، ترکیہ، کرد، عرب اور فارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔ ابراہیم قالن نے قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ترکیہ پاکستانی اقدامات سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔


