الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی
لاہور (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہوگی، انٹرا پارٹی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی سکروٹنی روکی گئی ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک سکروٹنی نہیں ہوگی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی خواتین آر او سے تحریری طور پر سکروٹنی نہ کرنے کا لکھوا کر واپس جانے لگیں، صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی خواتین نے شدید احتجاج بھی کیا۔
Load/Hide Comments


