کوئٹہ میں پولیس کی کارروائیاں، قتل کے ملزمان سمیت 25 افراد گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ پولیس نے دہر ے قتل اور اقدام قتل میں ملوث 3ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا اور 12نشے کے عادی افراد سمیت 25ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلو چ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر سیٹلائٹ ٹاﺅ ن پولیس نے ایس ایچ اوحاجی محمد زمری نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے دہرے قتل میں ملوث 2 ملزمان محمد عارف اور حفیظ اللہ کو گرفتار کر لیا اسی طرح ایک اور کارروائی میں لنک سریاب روڈ ریلو ے پٹر ی کے قریب سے 12نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے کر علاج معالجے کے لئے انسانیت بچاﺅ ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر منتقل کر دیا اسی طرح شالکوٹ پولیس نے ایس ایچ او خیر محمد نے کارروائی کر تے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم صابر کو گرفتار کر کے اس قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا اسی طرح تھانہ نیو کچلا ک کے عملے نے نامزد ملزمان عبدالہادی عبدالمالک نذر محمد کو گرفتا ر کر لیا تھانہ زرغون آباد کے عملے نے مطلوب مفرور اور نامز 7ملزمان جن میں ملزمان عبدالوہاب، زبیر ،ظہور احمد ، عبدالواحد ، محمد آصف کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل نامز ملزم محمد اسماعیل کو گرفتا ر کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں