جنوبی کوریا کے مشہور اداکار کی نعش گاڑی سے برآمد

سیول(صباح نیوز)جنوبی کوریا کے مشہور اداکار لی سن کیون کی نعش گاڑی سے مل گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکار کی نعش دارالحکومت سیول سے علاقے میں گاڑی سے ملی جس کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار سے منشیات اور دیگر دماغی سکون کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اسکینڈل کی وجہ سے اداکار کو ماضی میں ٹی وی اور کمرشل میں کام کرنے سے بھی منع کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لی سن کیون آسکر ایوارڈ یافتہ فلم Parasite سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کے اہلخانہ میں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں منشیات کے حوالے سے انتہائی سخت قوانین ہیں، یہاں کہ مقامی لوگوں کو بیرونِ ملک قانونی طور پر منشیات استعمال کرنے پر واپسی پر قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں