کوئٹہ میں چھے سالہ بچے کو قتل اور والد کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ پولیس نے 6 سالہ بچے کو قتل اور والد کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر ایمان سٹی ہسپتال گلی کے قریب ایک شخص نے خنجر سے وار کرکے 6 سالہ بچے محمد آصف کو تیز دھار آلہ سے قتل اور اس کے والد ضیا الرحمن کو زخمی کردیا۔ ایس پی سریاب ڈویڑن شفقت امیر جنجوعہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی عابد جدون کی نگران میں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خالق شہید تھانے کے ایس ایچ او در محمد گنجانی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صالح محمد کو گرفتار کرلیا۔ اور ملزم کے قبضے سے آلہ قتل او رخنجر بھی برآمد کرلیا۔ نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں