ہرنائی،کوئلہ کان میں حادثہ، ایک کانکن جاں بحق
سبی: ہرنائی کے علاقہ خوسٹ میں کوئلہ کی کان میں حادثہ ایک کان کن جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ خوسٹ میں ایک مقامی کوئلہ کی کان میں دوران کام ٹھیلہ الٹنے سے کے پی کے کے رہائشی کمال الدین نامی مزدورموقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو قریبی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی۔
Load/Hide Comments


