انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا،عاصم باجوہ

کوئٹہ:چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں گوادر کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ 230 ملین ڈالر لاگت کے ایئر پورٹ کا میگا منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں