طاقت کے زریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکتا،بابر یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما ، سابقہ ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ کشمیری عوام پر 323 سے جبری طور پر نافذ کرفیو پر عالمی برداری اور اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ھے بھارت نے ظلم وستم کا بازار گرم کیا ھوا ھے کشمیری عوام پر تمام تر سہولیات زندگی 323 دن سے بند ھے اور کشمیری عوام علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ھے جس کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ھے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ھے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ھے بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئیے پوری پاکستان قوم متحد اور تیار ھے اگر ہمارا دشمن سمجھتا ھے کہ اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی حق خوددرایت کی آواز دبائے جاسکتی ھے تو یہ اس کی غلط فہمی ھے بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ھے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کے لئیے اپنی جان کی قربانی دینے کے لئیے تیار ھے بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے انشاء اللہ کشمیر پاکستان بنے گا پاکستان کی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئیے تیار ھے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی نئی داستانیں رقم کردی ھیں کشمیریوں کی حق خودرادیت کی آواز کو دبانے کے لئیے بھارت ظلم کی تمام حدیں عبور کرررہا ھے اور دنیا سے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کے لئیے مقبوضہ وادی میں 323 روز سے کرفیو نافذ ھے ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر بھیج کر مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس پھیلا رہا ھے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت قریب آ پہنچا ھے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں قوم کا جذبہ اس وقت 1947 سے زیادہ ھے کشمیری بھائیوں کے لئیے ہر ممکن تعاون اور حد تک جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے تمام حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کے لئیے تیار ھے
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ قیادت جنگی جنون میں مبتلا ھے اور خطے میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ھے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کے اس جنگی جنون کو لگام دے ورنہ ہم ملک کے دفاع کے لئیے ہر حد تک جانے کے لئیے تیار ھے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رھے گا کشمیری بھائی اپنے آپ کو اکیلے نہیں سمجھے پورا بلوچستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ھے دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ھیں کوئ بھی ملک غلط فہمی میں نہ رھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مادر وطن کے لئیے اپنی جان قربان کرنے کے لئیے ہمہ وقت تیار ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ھے لیکن کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں