اطالوی صدر سرجیو ماتا ریلا کا اسرائیلی سفیر قبول کرنے سے انکار

روم(آن لائن) اٹلی نے متنازع یہودی بستیوں کے میئرکی بطور سفیر نامزدگی قبول کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی نے اسرائیل کی جانب سے بینی کیچاریل کی بطور سفیر نامزدگی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بینی کیجاریل یہودی بستی کے 31 سال تک میئر رہے ہیں۔ روم میں سفیر کے طورپر ان کی تعیناتی مناسب نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق غیر ملکی سفیروں کی اسناد موصول کرنے والے اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے نامزد اسرائیلی سفیرسے اتفاق نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں