بلوچستان ہائیکورٹ، ایک سال میں 6 ہزار 640 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا

کوئٹہ (یو این اے) عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2023کے شروع میں زیر التوا مقدمات 4472تھے سال 2023کے دوران 6920مقدمات دائر ہوئے جبکہ 31دسمبر 2023تک 6640مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اس وقت عدالت عالیہ بلوچستان بشمول سرکٹ بینچ سبی وسرکٹ بینچ تربت میں زیر التوا مقدمات کی کل تعداد 4952ہے اسی طرح سال 2023کے شراع میں ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات 16020تھے سال 2023کے دوران ماتحت عدلیہ میں 59541مقدمات دائر ہوئے جبکہ 57743مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اس وقت بلوچستان کے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی کل تعداد 17818ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں