بی این پی عوامی غیر سیاسی جماعت ہے جو فرد واحد کی بادشاہت کو تقویت دے رہی ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور (یو این اے) بی این پی عوامی خدابادان بگ وارڈ یونٹ کے سرکردہ رہنماﺅں عبدالرشید، عبدالعزیزبلوچ، ایڈووکیٹ عبدالباسط، عیسیٰ خان، نظام الدین، محمد ایوب، شاہ زمان اپنے سینکڑوں دیگر ساتھیوں، رشتہ داروں، دوست واحباب اور ہم فکر ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہوئے.ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عبدالباسط بلوچ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہماری وابستگی بی این پی عوامی کے ساتھ رہا ہے اور ہر دور میں ہم نے پارٹی کیلئے گرانقدر قربانی دی ہیں اور پارٹی میں جمہوریت اور پارٹی پالیسیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے لیکن بی این پی عوامی میں فرد واحد کی حکمرانی اور بادشاہت کے نظام میں کچھ فرق دکھائی نہیں دیا۔ بی این پی عوامی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک انجمن ہے اور اس میں ورکر کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ فرد واحد ہر وقت اپنی بادشاہت کو تقویت دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس دوران نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ،حلوہ پی بی 29کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ، این اے 258کے امیدوار پھلین بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دہواری،بزرگ رہنما حاجی صالح محمد بلوچ، ایڈوکیٹ شہباز طارق اور دیگر موجود تھے۔ شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ، حاجی محمد اسلام بلوچ،حاجی محمدایوب دہواری نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قوم پرست جمہوری و سیاسی جماعت ہے اور پارٹی میں لاتعداد سیاسی ورکرز کی پارٹی میں جوق درجوق شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوتا چلا جارہا ہے.ورکرز پارٹی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور ورکرز کی جدوجہد اور پارٹی کے منشور و عوامی دوستی کی وجہ سے علاقے سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت ایک خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ عبدالباسط،عبدالرشید،عیسی خان اور ان کے دیگر عزیز و رشتہ دار و رفقا نے نیشنل پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دیتے ہوئے اپنی قوم پرستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیا ہے اور انہوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے.انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس سرزمین سے وفاداری اور یہاں کے روایات کو زندہ رکھنے کیلئے سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہے اور اسی سرزمین پر زندگی گزارنے والے ہر فرد کو اس کے بنیادی سہولیات و حقوق کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے اور نوجوان اگر بڑھ چڑھ کے نیشنل پارٹی کاحصہ بنیں گے تو ہماری کامیابی یقینی ہے اور نیشنل پارٹی کی کامیابی یہاں کے نوجوانوں کی کامیابی ہے اور جمہوں نے ہمارے سیاسی ماحول کو گندہ کرنے کی کوشش کی ہے ان کی ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز اور نئے شموکیت کرنے والے تعلیم یافتہ نوجوان پارٹی پروگرام اور منشور کو گھر گھر تک پہنچادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں