چمن کے عوام نے جو اعتماد بخشا اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، عوامی نیشنل پارٹی

چمن(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور حلقہ PB-51چمن سے اے این پی کے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے آئین کے تحت ہر ادارہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہ ہو بد بختانہ یہاں جمہور کی حکمرانی سے انکار ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بنی اولس نے اعتماد کیا تو صحت تعلیم زرائع آمدورفت پانی وبجلی امن کا قیام ترجیحات میں سر فہرست ہوں گی 8فروی کو امن کے نشان لالٹین پر مہر ثبت کر کے قوم دوستی وطن دوستی جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیں نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دامان میرالزئی،کلی ٹاکئی، اے این پی سٹی تحصیل انتخابی دفتر کے افتتاح پرانا چمن میں تقریب اور بنیادی یونٹوں کےصدور جنرل سیکرٹریز کے مشاورتی اجلاسوں سے خطاب کے دوران کیا تقاریب سے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی گل زمان خان امان اللہ خان ملک عمر غوث ناظم شاجہان محمد علی مدلا خان مومن داد شاہ پژواک حاجی سخی حاجی زرین سفر محمد نور شاہ نورزئی مرتضی نورزئی حاجی منان حاجی فیض اللہ وزیر خان حاجی عبداللہ جان زکریا عصمت وار خطا مولوی اختر محمد چیئرمین محب اللہ ایڈوکٹ ہدایت اللہ ملک حبیب اللہ عدوزئی جانان ماما لنڈی کاریز ملک عبدالخالق ماسٹر صلاح الدین فرمان خان حاجی نصراللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 8 فروری کو عام انتخابات سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ضلعی الیکشن سیل حلقوں میں انتخابی دفاتر کے قیام ڈور ٹو ڈور اولسی کمپئین پر غور خوض ہوا اور ہر لحاظ سے ایک منظم انتخابی کمپئین کی اہمیت وافادیت پر زور دیا گیا ان تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور حلقہ پی بی 51چمن سے اے این پی کے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جو صد سالہ تحریک کی تسلسل ہے شروع دن سے جمہور کی حکمرانی پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرہی ہے گو کہ اس راہ میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑی ہے لیکن پارٹی قیادت نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر ہمہ وقت سرگرم عمل رہے انہوں نے کہا کہ چمن کے عوام نے جو اعتماد بخشا تھا کو شش کی گئی کہ اس کو ٹھیس نہ پہنچے چمن ضلع کا قیام صحت تعلیم پانی بجلی ذرائع آمدورفت کے مد میں بساط کے مطابق اقدامات اٹھائے ماضی کی مانند حلقہ انتخاب کے عوام نے اعتماد بخشا تو جاری منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پانچ سالہ دورانیہ کو ماضی کے تمام ادوار سے موازنہ کرانے کیلئے تیار ہے ماضی میں لوگوں نے ذاتی گروہی خاندانی مفادات کو مقدم رکھا جس کی وجہ سےوہ عوام میں ایکسپوز ہوگئے ہم نے اجتماعی نوعیت کے حامل منصوبوں کو اولیت دی اور اگر اولس نے اعتماد بخشا انشااللہ آئندہ بھی اجتماعی نوعیت کے حامل منصوبے ترجیحات میں شامل رہیں گی انہوں نے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو امن ترقی خوشحالی کی خاطر انتخابی نشان لالٹین پر مہر ثبت کر کے وطن دوستی کا ثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں