انڈر19ٹیم کے ساتھ بھی لڑیں گے،میدان نہیں چھوڑیں گے، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے میدان نہیں چھوڑیں گے،انڈر19ٹیم کے ساتھ بھی لڑیں گے،عدلیہ اگر ہمارے پارٹی نشان کو بحال نہیں کرتی تو ہم کسی بھی کامن نشان پر الیکشن لڑینگے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ہوئی جس میں ہم نے ٹکٹوں کے معاملے پر ابتدائی مشاورت کی،دو دن کی مشاورت کے بعد پراسس مکمل ہو جائے گا اور ٹکٹ فائنل کرلیں گے ،ہمارے زیادہ تر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،8فروری کو ہمارے مخالفین کو شکست اور جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی مشاورت سے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی ان کو ٹکٹ دینے پرغور نہیں کیا جائے گا،کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،ہم انڈر 18اور انڈر 19ٹیم کے ساتھ بھی لڑیں گے،انکو کھلا گراؤنڈ نہیں دیں گے ۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دے چکےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی ملک کی نہیں بلکہ ایک صوبائی جماعت ہے،ان کی سیٹیں پنجاب اور سندھ میں نہیں ہوتی ،ہمارے پاس 70فیصد مقبولیت ہے،جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے میں بن کر آتی ہے وہ کیسے ڈیلیور کر سکتی ہے،ہارس ٹریڈنگ سے بنی حکومت کبھی بھی ملک کواستحکام نہیں دے سکتی ۔


