فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (پ ر) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر نے فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا اور ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف کی آمد پر سربراہ فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔تقریب میں فضائیہ نے نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی اور سربراہ فضائیہ نے جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے مختلف پہلوو¿ں سے آگاہ کیا۔سربراہ فضائیہ نے جدید ریڈار، ایئر موبیلٹی پلیٹ فارمز اور دیگر اثاثوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سائبر اور اسپیس ٹیکنالوجی میں فضائیہ نے گراں قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کر رہی ہے اور اس کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بجھوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے دوران فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت ایئرشو پیش کیا، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں، ایئر موبیلٹی اور یو اے وی فلیٹ نے شاندار کرتب دکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں