الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دائر اپیلوں کی سماعت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اپیلیٹ کورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت۔ اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 44 سے آزاد امیدوار سردار خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 42 آزاد امیدوار جمعہ خان، پی بی 49 سے پی ٹی آئی امیدوار سید عبدالحئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پشتونخوا میپ کے امیدوار علی پراچہ کی اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار علی پراچہ کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار علی پراچہ کے کاغذات پی بی 42 سے مسترد ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


