بلوچستان کو معاف کرو۔۔۔۔۔
الف نون
یہ کیا ماجرا ہے جب کوئی آفت آتی ہے تو بلوچستان والے ہی اس کی زد میں آجاتے ہیں غربت میں بلوچستان سب سے آگے،بے روزگاری بلوچستان میں،پولیو بلوچستان میں،کینسر جیسی بیماری میں بلوچستان میں اب تو مہربانوں کے رحم کرم پر کرونا بھی بلوچستان میں واہ رے واہ ڈوب مرنے کا مقام ہے وزارتوں کیلئے لڑنے والوں سرداروں نوابوں آخر اب کہاں گئی تم لوگوں کی غیرت؟ کیا بلوچستان حکومت میں اتنی سکت ہے کہ وہ زائرین کو روک سکے گی سعودی گورنمنٹ حجاج اکرام کو روک سکتی ہے ہم زائرین کو نہیں روک سکتے تف ہے ایسی طاقت پر۔ تف ہے ایسی سیاست پر۔خدارا غافلانہ سیاست مت کریں میرے منہ میں خاک جب بلوچستان پورا کرونا وائرس کا شکار ہوگا تب تو یہ بے حس یہ کٹھ پتلی حکومت کیا کر سکے گی؟ ان بیچاروں کو تو کرونا کے ٹیسٹ کے لیے کٹ بھی لاہور اسلام آباد سے لانا پڑتا ہے ان کے ساتھ منہ ڈھانپنے کے لیے ماسک تک نہیں یہ کروانا سے خاک لڑینگے،جو کرنا ہے ہم عوام کو کرنا ہے۔ لوگو۔۔۔ اٹھو احتجاج ریکارڈ کرواو ورنہ ہم سب مجرم ہیں حکومت کے ساتھ۔اٹھو۔۔۔۔اب وقت ہے۔۔۔۔۔اٹھو۔۔۔۔اپنی زندگی کو بچاو۔۔۔۔۔اٹھو۔۔۔ اٹھو۔۔۔۔۔اٹھو۔۔۔۔سارے راستے بند کرو تب یہ زائرین اپنے علاقوں میں جائیں گے۔۔۔یہ بے حس حکومت ہئے۔تم پنجاب سے بھیک مانگتے ہو لیکن پنجاب کی اتنی غلامی بھی ٹھیک نہیں کہ ان کی ساری برائیاں بلوچستان والوں کے نصیب میں کیوں؟