نوابشاہ میں لومڑی شہر میں گھس آئی، بچوں سمیت 12 افراد کو زخمی کردیا

نوابشاہ (انتخاب نیوز) نواب شاہ میں لومڑی کےکاٹنے سے بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو کتے کےکاٹنے کی ویکسین لگادی گئی۔ نوابشاہ کی کاکا بوٹا کالونی میں جنگلی لومڑی گھس گئی، لومڑی نے کاٹ کر بچوں سمیت 12 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو پیپلز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹرکے مطابق جنگلی لومڑی نے ٹانگوں پرکاٹ کر شہریوں کو زخمی کیا، زخمیوں کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اعجاز لغاری کا کہنا ہے کہ لومڑی کے کاٹنے پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی کارآمد ہوتی ہے،لومڑی کھیتوں میں داخل ہوگئی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں