غزہ جنگ ، انٹونی بلنکن اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

دوحہ(صباح نیوز)غزہ جنگ کے خطے میں بڑھتے اثرات کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطی میں اردن کے بعد قطر پہنچ گئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوحہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل پر زور دیں گے کہ وہ غزہ میں امداد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ اس سے قبل انٹونی بلنکن نے اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں شاہ عبداللہ نے انہیں غزہ میں جنگ جاری رہنے کے ‘تباہ کن نتائج’ سے خبردار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ بلنکن نے گذشتہ روز استنبول میں ترک صدر اردوان اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کرکے علاقائی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں