خضدار میں سخت سردی میں پولیو مہم جاری، ایک لاکھ سے زائد قطرے پلانے کا ہدف
خضدار (بیورورپورٹ) خضدار میں سخت سردی کے باوجود خواتین پولیو ورکرز کی خدمات پیش پیش سخت سردی اور بارش میں پولیو کی ٹیمیں صبح سویرے متعلقہ علاقے روانہ ہوگئی خضدار کے تمام تحصیلوں نال ، وڈھ، زہری اور کرخ و مولہ کے علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع کردیا سات روز انسداد پولیو مہم کے دوران خضدار میں پولیو سے بچاو¿ کے ایک لاکھ 71 ہزار 8 سو 20 بچوں کوحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں 511گشتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں خضدار میں پولیو مہم کے آغاز پر خواتین پولیو ورکرز کی جانب سے آگاہی والک کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پر نیشنل پروگرام کے اے ڈی سی رشیدہ زہری ودیگر نے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے رویوں میں مثبت سوچ کے لیئے گنجائش پیدا کرنی ہوگی, منفی اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کے اثرات لامتناہی مسائل کا سبب بنتے ہیں تمام مکاتب فکر کی کوششوں سے موذی مرض کے تدارک میں خاطر خواں کامیابی ممکن ہوسکی ہے اور ساتھ مل کر اس کا خاتمہ بھی ممکن بنائینگے


