بلوچستان کے لوگوں پر طاقت کا استعمال پاکستان کے آئین اور قانون کیخلاف ہے، نیشنل پارٹی
پنجگور(یو این اے)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں پنجگور پروم سبزآب وشبود گرمکان خدابادان سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں اور عمائدین کا ملاقات سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال بی این پی عوامی پروم ملک آباد کے رہنما وزیر احمد خدارحم عبید ولی شیر جان دلاور یوسف محمد اعظم سبزآب سے بی این پی عوامی کے ۔مد عالم بلوچ نے نیشنل پارٹی کی کار کردگی سے متاثر ہوکر بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر اپنے خاندان عزیزوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ملاقات میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر صوبائی اسمبلی پنجگور ٹو کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ قومی اسمبلی کے امیدوار نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری واجہ پھلین بلوچ صوبائی اسمبلی پنجگور ون کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا بلوچستان کے عوام ترقی تعلیم امن اور خوشحالی چاھتے ہیں یہاں کے حکمران طبقے نے ہر دور میں بلوچستان کے ساتھ ناروانہ سلوک اپنا کر بلوچستان کو انکے حق دلانے کے بجائے منفی تویہ اختیار کرکے بلوچستان کو ایک کالونی کی حیثیت سے دیکھا گیا ہے نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت بلوچستان کے مسلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے حامی ہے طاقت اور زبردستی سے بلوچستان کے عوام کو راضی کرنے کی کی کوشش ریاست پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ہے گزشتہ 75 سالوں سے بلوچستان کے حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگا کر خود ساختہیڈر بنا کر بلوچستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جو بلوچستان کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید سنگین شکل اختیار کر گیا ہے نیشنل پارٹی ایک مثبت سوچ اور وژن کے ساتھ بلوچستان کے معاملات کو حل کرنے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور ایک سیاسی زون ہے لیکن افسوس پنجگور کو سیاسی سودا گروں کے حوالے کرکے پنجگور کے تمام اداروں کو تباہ کرکے کرپشن کو فروخت دیا گیا ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پنجگور کے عوام نے جس اذیت سے گزارہ ہے وہ ناقابل بیان ہے آج بھی پنجگور کے عوام اپنے 80 کے قریب پیاروں کی شہادت کو نہیں بولا ہے کہ بغیر کسی گناہ کے انھیں شہید کرکے خاندانوں سے جدا کردیا گیا لیکن یہ باعث شرم کی بات ہے عوام سے ووٹ لینے والوں نے پانچ سال تک ان شہیدوں کے بارے ایک لفظ بولنے کو گوارہ نہیں کیا نیشنل پارٹی نے اپنی ڈھائی سال دور میں پنجگور سمیت بلوچستان میں امن کے چراغ روشن کرکے عوام کی چھین سکون کو بحال کرکے تعلیم اور ترقی راہیں کھول دیا نیشنل پارٹی کو 2018 کی الیکشن میں اس لیے سازش کے تحت پارلیمنٹ سے دور کیا گیا نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے عوام کی بات کی تھی ۔


