کوسٹ گارڈز کا تیل بردار گاڑیوں پر چھاپہ، احتجاج کرنے پر ڈرائیوروں پر لاٹھی چارج

سونمیانی وندر(این این آئی) کوسٹ گارڈز کا وندر کے مقامی ہوٹل پر کھڑی ایرانی تیل بردار گاڑیوں پر چھاپہ ڈرائیورز کا احتجاج کوسٹ گارڈز نے پولیس کے اختیارات ہاتھ میں لیتے ہوئے لاٹھی چارج شروع کردیا ہوٹل مالک کا اظہار تشویش۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز وندر شہر سے متصل ہوٹل کے سامنے کھڑی ایرانی تیل بردار گاڑیوں کو اچانک ہلا بول دیا متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا کوسٹ گارڈز کے خلاف گاڑی ڈرائیورز نے احتجاجا قومی شاہراہ بلاک کرنے کی کوشش کی تو کوسٹ گارڈز اہلکاروں نے پولیس اختیارات کو ہاتھ میں لیتے ہوئے لاٹھی چارج شروع کردیا احتجاج کرنے والوں کے ساتھ آپس پاس ہوٹلوں میں موجود لوگوں کو مارنا شروع کردیا پولیس کی مداخلت پر کوسٹ گارڈز نے گاڑی مالکان سے چند گاڑیاں تحویل میں لینے کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کوسٹ گارڈز کو لاٹھی چارج کرنے کا اختیار کس نے دیا وہ بھی عام شہریوں پر اس موقع پر ہوٹل مالکان نے کوسٹ گارڈز کے رویے پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے ہماری تذلیل کی ہے اگر ایرانی تیل کے خلاف کاروائی کرنی تھی تو کھانا کھانے والوں پر حملہ نہیں کرتا بلکہ یہ گاڑیاں آگے جانے والی تھیں جہاں لگ بھگ 20 کلومیٹر آگے کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ ہے وہاں کاروائی کرتی ہمارے ہوٹلوں میں کھانا کھانے والوں کو حراساں کرنے سے ہمارا کاروبار خراب ہورہا ہے ہم مقامی لوگ ہیں ہم عزت دار لوگ ہیں کوسٹ گارڈز کی اسطرح کی کاروائیوں سے ہماری تذلیل ہورہی ہے.حالانکہ مذکورہ تمام ایرانی تیل بردار گاڑیاں اوتھل کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ سے گزر کر آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں