پاپوا نیو گنی، تنخواہیں نہ ملنے پرپولیس اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال ،ہنگامے پھوٹ پڑے،15افراد ہلاک
پورٹ مورسبی (صباح نیوز)پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں تنخواہیں نہ ملنے پرپولیس اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے دوران پرتشدد ہنگاموں میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق احتجاج میں شریک مظاہرین نے دکانوں اورکاروباری مراکزکو آگ لگا دی،کئی مظاہرین نے دکانوں میں لوٹ مار بھی کی۔پاپوا نیو گنی وزیراعظم نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار اور آتش زنی سے متاثرہ کاروباروں کی مدد کی جائیگی۔
Load/Hide Comments


