حکومت ہمیں خاموش نہ کراسکی تو خاتون کارکن کی تصویر ایڈٹ کرکے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ماہ رنگ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچ لواحقین لانگ مارچ دھرنے کی قیادت کرنیوالی ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مضبوط اور بہادر رہو، میری پیارے دوست سمیع دین بلوچ، ریاست اور اس کی کٹھ پتلیوں کو ایک خاتون کارکن کی تصویر ایڈٹ کرنے اور اس کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے پر شرم آنی چاہیے۔ ریاست ہماری خواتین کارکنوں کو تشدد، گرفتاری اور دھمکیوں کے ذریعے خاموش نہیں کرسکی۔ اب وہ خواتین کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے پروپیگنڈہ کرنے کا سہارا لیتے ہیں لیکن یہ پروپیگنڈہ اب نہیں چلے گا۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہماری خواتین کارکنوں کو خاموش نہیں کیا جا سکے گا۔
Load/Hide Comments


