بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی مسیحی نوجوان سے شادی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی بڑی دھوم دھام سے نوپور شیلھرے سے ہوئی۔ عامر خان رسموں اور رخصتی کے موقع پر ہر باپ کی طرح اپنے جذبات پہ قابو نہ رکھ سکے اور آنکھوں سے آنسوو¿ں کی لڑی لگ گئی۔ رپورٹس کے مطابق ایرا خان اور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات راجھستان کے شہر اودے پور میں ہوئیں۔ سوشل میڈیا پہ گزشتہ روز کی شادی، دلہن کے منفرد اور غیر روایتی ل±ک کے چرچے ہر کوئی اپنے اپنے خیالات کے مطابق کررہا ہے۔ ایرا خان نے نوپور شیکھرے کو اسٹیج پر مسیحی انداز میں اپنا جیون ساتھی کے طور پر قبول کیا۔ خیال رہے بھارت میں ہندو لڑکی کی مسلمان لڑکے سے شادی پر پابندی ہے۔ اس شادی کو لو جہاد اور مذہب تبدیلی کا نام دے کر مسلمان لڑکوں کو پابند سلاسل کردیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں