مخالفین اربوں روپے جیبوں میں ڈال کر عوام کو درد وتکلیف میں چھوڑ گئے، اسد بلوچ

پنجگور ( این این آئی) بی این پی (عوامی )کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کے پاس عوام کی ترقی کے لئے کوئی پالیسی وپروگرام نہیں ہے انکو سپورٹ کرنے کا مقصد خود کا نقصان کرنا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنکو 2013 میں ایک مکمل حکومت طشت میں رکھ کر دی گئی مگر اسکے باوجود یہ پنجگور کی ترقی کے لیے ایک خشت بھی نہیں رکھ سکے اربوں روپے زاتی جیبوں میں ڈال کر عوام کو درد وتکلیف میں چھوڑ گئے ۔ان خیالات اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پنجگور کے مختلف سیاسی جماعتوں سے سیاسی شخصیات وکارکنوں کی حاجی کریم داد کی اپنے پچاس ساتھیوں بی ایس او کے سابق رکن خالد اللہ بخش کی اپنے فیملی کے ہمراہ پروم کہدہ عبدالحکیم بازار سے نیشنل پارٹی (پروم کلگ کور)کے محمد امین ولد ولی محمد عزیر بلوچ ولد عبداللہ کی اپنے 14 افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ نے مذید کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں سے دور ہوکر بی این پی عوامی کے ترقیاتی ویژن کا ساتھ دیں 2013 سے لیکر 2018 تک نیشنل پارٹی کی حکومت رہی ماسوائے کھنڈرات کے پنجگور کے حصے میں کچھ بھی نہیں آیا وزراءاور ایم پی ایز نے جعلی اسکیمیں بناکر اربوں روپے کی ترقیاتی بجٹ پر ہاتھ صاف کیا انکی حرکتوں کی وجہ سے پنجگور کے تمام شعبہ جات پستی کی طرف چلے گئے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم تھا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کو یہ بات زہن نشین کرنی چائیے کہ جو لوگ ایک مکمل حکومت وسائل و اختیارات ہاتھ میں ہونے کے باوجود عوام کی سہولت کے لیے ایک خشت بھی نہیں ڈال سکے وہ دوبارہ آکر کیسے عوام کی درد اور تکالیف کا مداوا کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ یہ فریب کے زریعے عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں انکے پاس ماسوائے میرے مخالفت کے کوئی پروگرام نہیں ہے تعلیم صحت کا بھیڑا غرق کرنے والے بھی یہی ہیں بی این پی عوامی نے ایک ویژن کے ساتھ پنجگور کو ترقی کی طرف گامزن کردیا ہے ہم نے ایجوکیشن کو ترقی دی ہے آج پنجگور کی سطح پر یونیورسٹی لائکالج زرعی کالج بی آر سی وویمن یونیورسٹی اور بے شمار کالجز کی بنیاد ہم ہی نے ڈالا ہے اصل میں یہی وہ چیزین ہیں جو قوم کو اگے لیکر جاتے ہیں آج مجھے اس بات پر فخر اورخوشی ہورہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے ایسے کام لئے ہیں جن سے میرے قوم کے بچوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے انکے ایجوکیشن کی ضروریات مقامی سطح پر پورا ہورہے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور کے عوام سے کہا کہ وہ بی این پی عوامی کو سپورٹ کریں اور 8 فروری کو اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ترقی کا تسلسل کو برقرار رکھنے میں شعوری کردار ادا کریں بی این پی عوامی آپ لوگوں کی اپنی جماعت اور حقیقی ترجمان بھی ہے جو مسائل حل کرنے صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں