فاطمہ جناح ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے مریضوں کیلئے مفت پی سی آر ٹیسٹ شروع
کوئٹہ(انتخاب نیوز) سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان کا صحت کی سہولیات کی فراہمی کا ایک اور اہم اقدام ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے پی سی آر ٹیسٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں مفت کیا جائے گا۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر فاروق ہوت اورایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت حمید زھری نے پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے مفت پی سی آر ٹیسٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر کوارڈنیٹر انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر شعیب کرد ، صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد الرحمن قمبرانی ، چیف ایگزیکیٹو فاطمہ جناح ہسپتال پروفیسر شیرین خان ، انچارج پبلک ہیلتھ لیبارٹری ڈاکٹر مقبول رئیسانی موجود تھے۔ہیپاٹائٹس ایک موذی مرض ہے ہیپاٹائٹس جگر کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے لیے جان لیوا ہو سکتاہے اس لیے تمام احباب سے گزارش ہے کہ مذکورہ ٹیسٹ کے لیے ضرورت مند مریضوں کو MS/Dho ، اسپشلسٹ کے دستختطی نسخے کے ساتھ پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ بھیجے۔اس سے قبل کوئٹہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ تھی۔ عوام مہنگے داموں پر پی سی آر ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹریز سے کرواتے تھے۔ ہیپاٹائٹس کی بیماری کے تدارک کے لیے ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے مریضوں کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب آسانی سے دور دراز کے علاقے کے لوگوں کے ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لے کر مفت پی سی آر ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔


