پرامن انتخابات کی تیاریاں، صوبائی الیکشن کمشنر کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ(یو این اے )انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کے دفتر آمدملاقات کے دوران آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان الیکشن کمیشن اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیںتمام پولنگ اسٹیشنز پر پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکورٹی پلان بنایا جائے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے ملاقات کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے ووٹرز کی سیکورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے جاہیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سرفراز احمد فلکی اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بلوچستان پولیس عبدالغفار قیصرانی بھی آئی جی بلوچستان کے ساتھ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں