بی این پی عوامی نے پی بی 43 سے لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کردیا
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43سے امید وار میر لیا قت لہڑی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو حلقہ پی بی 43سے امید وار میر لیا قت لہڑی ، الہٰی بخش، ڈاکٹر یاسر اور حافظ حبیب الرحمن کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہاکہ بی این پی ( عوامی ) ایک مر تبہ پھر منظم انداز میں بلو چستان کے عوام کی حقوق کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دن عوام نے ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ کر نا ہے حلقہ پی بی 43سے امید وار میر لیا قت لہڑی نے کوئٹہ کے عوام کے لئے جوش و جزبے کے ساتھ خدمت کی ہے جس پربلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) حلقہ پی بی 43سے امید وار میر لیا قت لہڑی کی حمایت کا اعلان کر تی ہے ۔ اس موقع پر بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43سے امید وار میر لیا قت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کی جانب سے حلقہ پی بی 43پر حمایت کر نے پر انکامشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی رہنماءکی حیثیت سے حلقہ پی بی 40سے بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کی حمایت کا اعلان کرتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے امید واروں کی لسٹ جا ری کی گئی تھی جس میں حلقہ پی بی 43کے لئے میں امید وار تھا لیکن ایک سازش کے تحت حلقہ پی بی 43پر دوسرے امید وار کو ٹکٹ جا ری کر دی گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی ملی ہے ہو سکتا ہے کہ بی این پی ( عوامی ) میں شمولیت بھی اختیار کر لوں ۔


