ایران کا بلوچستان کے شہر پنجگور میں تنظیم جیش العدل پر حملے کا دعویٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بلوچستان کے شہر پنجگور میں پاکستانی حدود میں موجود عسکریت پسند تنظیم جیش العدل کے خلاف حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ اور تمام سوشل میڈیا سے اس خبر کو حذف کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس پاکستانی حدود میں حملے کیے تھے۔ ان کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا گیا ہے "قانونی تحفظات کی وجہ سے خبروں کو روکا جا رہا ہے” ۔ پاکستانی حکام نے اس واقعے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
Load/Hide Comments


