دمشق میں اسرائیل کا حملہ، پاسداران انقلاب عہدیدار سمیت 5 افراد ہلاک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کا عہدیدار مارا گیا ہے۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزر کے زیرِ استعمال تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پرممکنہ اسرائیلی حملہ رپورٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں