بہاول پور صوبہ ایک اٹل حقیقت، کوئی نہیں روک سکتا، میاں بلیغ الرحمان

بہاول پور:سابق وفاقی وزیر تعلیم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بہاول پور صوبہ ایک اٹل حقیقت ہے جس کی بحالی کو کوئی نہیں روک سکتا مسلم لیگ (ن) بہاول پور صوبہ بحالی کے لیے بہاول پور کی عوام کے ساتھ ہے اور عملی طور پر اس جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر یں گے۔وہ اپنی رہائشگاہ پر آئے بہاول پور اتحاد کے چیئر مین صاحبزادہ رفیع عباسی،چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ نواز ناجی،تحریک استقلال کے رہنماء اکرم انصاری سے بات چیت کر رہے تھے۔میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا بہاول پور صوبہ کے حوالے موقف بڑا واضح ہے اور مسلم لیگ (ن) بہاول پور صوبہ بحالی کی زبردست حامی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ بہاول پور اتحاد کی جانب سے بہاول پور صوبہ بحالی کی تحریک کے لیے جب بھی کال کی گئی مسلم لیگی کارکنان ان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عملی طور پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔چیئر مین بہاول پور اتحاد صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی نے اس موقع پر بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور تمام قائدین نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بہاول پور صوبہ بحالی کی تحریک مل کر چلانے کا عہد کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں