بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط کرلی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عدالت میں عدم پیشی پر بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے حکم نامہ اسلام آباد کی احتساب عدالت ون کے جج محمد بشیر نے جاری کیا۔ ضبط کی گئی جائیداد میں بینک اکاﺅنٹ، اراضی، گاڑیاں اور ٹریکٹرشامل ہیں۔ ضبط کی گئی اراضی پر بحریہ ٹاﺅن کے دفاتر بھی قائم ہیں۔ اس حوالے سے نیب، ایکسائز آفس اور بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ یاد رہے کہ 6 جنوری سے ملک ریاض اور ان کا بیٹا اشتہاری بھی قرار دیئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں