گوادر کا 93 فیصد چین، 7 فیصد وفاق کا ہے، بلوچستان کو ایک پائی بھی نہیں ملے گی، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 25 نقاط پر مشتمل انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر الیکشن میں انتخابی منشور کو عوام کے سامنے لاتی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسلہ انتہائی سنگین ہے ظالم و جابر جنرل مشرف نے جو آگ لگائی تھی اس نے بلوچستان کو شدید متاثر کیا ہے۔نیشنل پارٹی آتے ہی مذاکرات کے عمل کو بروئے لانے کی کوشش کریگی۔بات چیت سے بلوچستان کو آگے بڑھائے گی۔دوسرا بڑا ایشو لاپتہ افراد کا مسلہ ہے نوجوان لاپتہ ہیں اور لوگ سراپا احتجاج ہے آئین پاکستان میں واضح ہے کہ جو بھی شخص گرفتار ہو اس کو 24 گھنٹوں کےاندر عدالتوں میں پیش کرنا ہوتا ہے ہماری جدوجہد ہے کہ لاپتہ افراد کے مسلے کو حل کریں اور نوجوانوں کو بازیاب کرائیں۔وسائل پر اختیار ایک بڑا مسلہ ہے ۔ڈیرہ بگٹی اب بگٹیوں کا نہیں رہا گیس نکلنے کے بعد ڈیرہ بگٹی کو استعفادہ نہیں ہوا ۔سیندک ریکوڈک کو بے دریغ لوٹا گیا۔گوادر پورٹ کا 93 فیصد چائنہ کا اور 7 فیصد فیڈرل حکومت کا ہے بلوچستان کو ایک پائی بھی میسر نہیں نیشنل پارٹی برسر اقتدار آکر گودار پورٹ کے حوالے سے جائز و درست حصہ لینے کی کوشش کریگی۔سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو عوام کی ضرورت ہے۔نیشنل پارٹی کو ادارک ہے کہ سریاب بنیادی سہولیات سے محروم ہے تعلیم و صحت کے ادارے تباہ ہے۔منشیات کی لعنت اور جرائم کی بہتات،میونسپل سروسز کا نام نہیں نیشنل پارٹی برسر اقتدار آکر سریاب سمیت بلوچستان بھر کو پھر سے امن کا گہوارا بنائے گی۔اور ترقیاتی منصوبوں کو بروئے کار لائے گی۔۔2013 سے قبل بھی بلوچستان کا امن تباہ تھا اغوا برائے تاوان منافع بخش کاروبار کا شکل اختیار کر چکا تھا عوام اور انتظامی گورننس کے زریعے امن بحال کیا اور اغوا برائے تاوان کے سلسلے کو ختم کردیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بے روزگاری عروج پر ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کوالٹی و ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ نہیں دیا گیا نیشنل پارٹی اپنی تعلیم دوستی کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے معیاری و ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دی گی تاکہ ہر وہ بچہ جو کالج و یونیورسٹی سے نکلے وہ روزگار کے لیے پریشان نہ ہو۔نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی پبلک سروس کمیشن کو منظم کیا۔ این ٹی ایس کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئ۔نوکریاں گریڈ کے حساب سے بکتی رہی جو بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صحت کی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے عوام کا صحت کے حوالے سے جینا مشکل ہوگیا ہے نیشنل پارٹی حکومت میں آکر تمام بڑے ہسپتالوں میں خود مختیار باڈی تشکیل دی گی۔تاکہ سرکار کی مداخلت کم ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو۔بلوچستان میں جو روزگار کے حوالے مقامی صنعتیں ہیں۔زراعت لائیو اسٹاک ماہی گیری ایری گیشن انڈسٹری کو منظم کریں گے۔تاکہ عوام خود کفیل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور میں خواتین کے حقوق اقلیتوں کے حقوق نوجوانوں لیبرز اور بچوں کے حقوق کے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔نیشنل پارٹی انتخابات میں کامیابی اور حکومت تشکیل دینے کے بعد ان کو مکمل تحفظ کرنے کےلیے اقدامات کریگی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مقامی حکومتوں اور طلبا و ٹریڈ یونین سے قیادت پروان چڑھتا ہے۔سوشل سیکورٹی بنیادی ضرورت ہے.سیاحت و ثقافت کو فروغ دیا جائے گا.سابق وزیر اعلی نے کہا کہ سرحدی تجارت سے بلوچستان کے عوام کا روزگار وابستہ ہیں۔نیشنل پارٹی اس کو جاری رکھنے اور عوام کو آسانی سے تجارت کرنے کے حوالے سے اقدامات کریگی۔18 ویں ترمیم ملکی تاریخ کا اہم ترین حصہ ہے۔جس میں نیشنل پارٹی نے بنیادی کردار ادا ہے نیشنل پارٹی 18 ویں پر عمل درآمد کرنے کو ملکی مفاد سمجھتی ہے۔18 ویں کو تحفظ فراہم کیاجائے گا کیونکہ اس سے وحدتوں کو فاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی نمائندگی انتہائی اہم ہے۔بلوچستان کی نشستوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور بلوچستان میں مصنوعی قیادت کے بجائے عوام کی حقیقی رائے اور نمائندگی کو تسلیم کرنا ملکی بقا و جمہوریت کے استحکام کا باعث بنے گی۔نیشنل پارٹی کے قائد نے کہا کہ حاجی عطا محمد بنگلزئی نے محنت وجد وجہد کی عوام کے درمیان رہ کر خدمت کی۔8 فروری کو حاجی محمد بنگلزئی حاجی فاروق شاہوانی سمیت کو کامیاب بناکر سریاب کی تقدیر بدل دے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عام انتخابات میں مکران کو کلین سوئیپ کریگی ۔سراوان جھالاوان بارکھان کویٹہ اوران حب سمیت دیگر علاقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔اب کوئی نیشنل پارٹی کے پیغام کارکردگی اور جد وجہد کو جھٹلایا نہیں سکتا۔انتخابی جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی امیدوار پی بی 44 حاجی عطا محمد بنگلزئی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ملک مراد لہڑی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض نصیب اللہ بنگلزئی سرانجام دئیے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ یونس بلوچ پی بی 46 کے امیدوار حاجی فاروق شاہوانی پی بی 45 کے امیدوار حاجی ادریس شاہوانی سمیت دیگر قاہدین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں