اولمپک ہاکی کوالیفائر سیمی فائنل، جرمنی نے پاکستان کو 4-0 سے ہرا دیا

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) اولمپک ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔ مسقط میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی، ا±ن کی جانب سے پہلا گول 11ویں منٹ میں ٹام گریمبوچ نے اسکورکیا۔ دوسرے کوارٹر میں نکلس ویلن نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا، تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے مزید 2 گول بنائے جو جسٹوس ویگنڈ اور نکلس ویلن نے اسکور کیے، چوتھے اور آخری کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں جرمنی نے چار صفر سے مقابلہ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ٹیم کو ا س سال ہونے والے پیرس اولمپک کا ٹکٹ کٹوانے کے لیے تیسری پوزیشن کے میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں