اوستہ محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
اوستہ محمد (یو این اے) بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نے اوستہ محمد میں نیوویگن اڈے پر فائرنگ کرکے ویگن میں سوئے شخص محمد بخش لانگاہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


