سندھ حکومت نے فشریز صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ماہی گیر برادری

وندر(یو این اے )آل ماہی گیر ایکشن کمیٹی کی کال پر کراچی فش ہاربر میں گرینڈ میٹنگ چیرمین محمد ابراہیم شاہ۔ صدر گل خان۔ جنرل سیکریٹری نزیر خان کی نگرانی میں منعقد ہوئی بوٹ/ کشتی مالکان کی تنظیم اسٹوفا کے رہنما سرور صدیقی، سابق ڈائریکٹر نان بونا فائیڈ فشرمین کواپریٹو سوسائٹی حبیب اللہ نیازی ماہی گیر ویلفیر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لسبیلہ/حب کے جنرل سیکریٹری غلام محمد انگاریہ برف ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان خان ہارڈویر ایسوسی ایشن کے صدر سجاد جنرل سیکریٹری امان اللہ راشن ایسوسی ایشن اور کثیر تعداد میں ماہی گیروں اور کاروباری حضرات نے شرکت کی فشریز صنعت سے وابستہ تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز نے حکومت سندھ کی عدم دلچسپی اور فشرمین کواپریٹو سوسائٹی اور فش ہاربر اتھارٹی کی نااہلی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے فشریز صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ لاکھوں لوگوں کا روزگار فشریز کی صنعت سے وابستہ ہے رہنماں نے فش ہاربر میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال عدم تحفظ بےجا ٹیکسز اور صفای ستھرای کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم مجاز اتھارٹی اور سندھ حکومت کو تحریری درخواستیں از سر نو دیں گے اس کے بعد بھی کوئی توجہ نا دی گی تو ہم مجبورا لانچیں کھڑی کرکے کاروبار بند کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں