برطرف جج ارشد ملک کا جوڈیشل سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ
لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے برطرفی کے بعد ساتھی ججوں اور وکلا سے مشاورت مکمل کرلی، عہدے پر بحالی کیلئے جوڈیشل سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی ارشدملک ہائیکورٹ کے جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل کریں گے۔ سروس ٹربیونل سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ارشد ملک نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے
Load/Hide Comments


