بلوچستان میں ریاست سے کوئی ناراض نہیں، بلوچ اپنی علیحدہ شناخت چاہتے ہیں، انوار الحق کاکڑ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں اور اسے آسانی سے حل کرنا مشکل ہے۔ اپنے انٹریو میں نگران وزیر اعظم پاکستان نے بلوچ جبری گمشدگی کے شکار افراد کے حوالے سے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہونا چاہیے بلوچستان میں ریاست سے کوئی ناراض نہیں، وہ اپنی شناخت کے ساتھ علیحدہ ریاست چاہتے ہیں، تین پارلیمان گزر گئے کسی نے کریمنل جسٹس سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا، کیا غیر مسلح لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی نہیں ہے، سب اسی نقطے پر زور دیتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو واپس لایا جائے۔
Load/Hide Comments


