ایران میں 9 پاکستانیوں کا ہولناک قتل، تہران میں پاکستانی سفارتخانے کا اظہار مذمت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل جائے وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کر چکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں